مرکزی میلادالائنس کے تحت میلادمصطفیٰؐ کانفرنس کل نارتھ کراچی میں ہوگی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:01

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) اہلسنّت حنفی بریلوی مساجد کی انتظامی کمیٹیوں کے اکابرین اور میلادشریف کا اہتمام کرنے والی نمائندہ تنظیمات اور شخصیات پر مشتمل مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بای وچیف آرگنائزر،مرکزی انجمن سیرت النبی ؐ گلبہارکے تاحیات چیئرمین اور ممتازقومی وسماجی رہنمامحمدسلیم خاں قادری ترابی کی رہائشگاہL-453سیکٹرIIIنارتھ کراچی پر کل بروز اتوار بعد نماز مغرب مرکزی میلادالائنس پاکستان کے تحت میلادمصطفیٰؐ کانفرنس منعقدہوگی جس میں معروف ثناء خواں ہدیہء نعت پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مرکزی میلادالائنس پاکستان کے اراکین سمیت دیگر اہم مذہبی سیاسی اور سماجی شخصیات شرکت کریں گے۔#

متعلقہ عنوان :