میئر لندن کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی

پاکستانیوں کے لیے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے مجھے پاکستان سے تعلق پر فخر ہے ،تاثرات

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:00

میئر لندن کی مزار قائد پر حاضری ، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) میئر لندن صادق خان نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان سے اپنے تعلق پر فخر ہے۔لندن کے میئر صادق خان ان دنوں اپنے 16 رکنی وفد کے ہمراہ پاکستان کے 3 روزہ دورے پر ہیں ،وہ جمعہ کوکراچی میں مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے، میئر لندن کی مزار قائد آمد پر پاک بحریہ کے افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

صادق خان نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صادق خان نے کہا کہ پاکستان میں مہمان نوازی پر بے حد خوش ہوں، ہمیں آئندہ کے 70 سال پر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی ہیں، لندن میں تمام مذاہب کے لوگ آباد ہیں، پاکستانیوں کے لیے لندن میں تجارت اور تعلیم کے دروازے کھلے ہیں، لندن میں تمام مذاہب کو ہر قسم کی آزادی ہے۔ صادق خان نیاپنے تاثرات کتاب میں قلمبند کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا اور ’مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

متعلقہ عنوان :