وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق اب سرکاری ہسپتال تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں۔طارق حسین بھٹی

جمعہ 8 دسمبر 2017 23:00

خانیوال۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت اور ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال کی زیر نگرانی محکمہ صحت کے زیر اہتمام حکومت پنجاب کی طرف سے شعبہ صحت کی شاندار اصلاحات بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبیروالا میں صحت آگاہی میلہ کا انعقاد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی ‘چیئرمین بلدیہ رائو سلطان احمد ‘ایم ایس ڈاکٹر سجاد سیال سمیت سیاسی ‘سماجی شخصیات ‘ڈاکٹر ‘محکمہ صحت کے افسران وملازمین اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی ۔

اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویثرن کیمطابق اب سرکاری ہسپتال تیزی سے بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں او رحکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ صحت کے زیر انتظام سرکاری ہسپتالوں میں دی جانیوالی جدید طبی سہولتوں‘ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن ‘ریویمپنگ ترقیاتی پروگرام ‘دوگنا فنڈز کی فراہمی ‘انتظامی امور اور سروسز کی کڑی نگرانی کی وجہ سے عوام معیاری علاج معالجہ کے ثمرات سے بھرپور استفادہ کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین بلدیہ رائو سلطان احمد نے کہاکہ سرکاری ہسپتالو ںمیں واضح تبدیلی نظر آرہی ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے شاندار اقدامات کی بدولت لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتیں پہنچ رہی ہیں ۔ایم ایس ڈاکٹر سجاد سیال نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے سرکاری ہسپتالوں میںاٹھائے جانیوالے مثالی اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر طارق حسین بھٹی ‘چیئرمین بلدیہ رائو سلطان احمد اور ایم ایس ڈاکٹر سجاد سیال نے صحت میلہ میں حفاظتی ٹیکہ جات ‘ماں او ربچے کی صحت ‘ڈینگی سکول ہیلتھ پروگرام ‘غیر متعددی بیماریوں ‘ہیپاٹائٹس اور انفیکشن کنٹرول پروگرام ‘ٹی بی ڈاٹس اور آئیوڈین بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے قائم کردہ کائونٹرز کا معائنہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :