نیب کے زیراہتمام انسداد بدعنوانی کی روشنی میں ’’دیوارآگاہی ‘‘کی تقریب منعقد

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:56

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) نیب ملتان نے آگاہی مہم برائے انسداد بد عنوانی کی روشنی میں --"دیوار آگاہی" کی تقریب منعقد کی۔ اس سلسہ میں نجی و سرکاری کالجز و یونیورسٹیز کے تعاون سے گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کی بیرونی دیوار کو پینٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں نوجوان طلباء و طالبات نے اپنے اپنے خیالات کی روشنی میں مختلف تصاویر پینٹ کیں۔

تصاویر اور خیالات بنیادی طور پر انسداد بد عنوانی کے حوالہ سے تھے۔ اس سلسلہ میں ڈائیریکٹر جنرل نیب ملتان نے نوجوان طلبا ء و طالبات کے خیالات، کوشش اور جدو جہد کو بہت سراہا۔ دیوارآگاہی کے سلسلہ میں ملتان کالج آف آرٹس بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان ، NCBA&E ، ISP، اورگورنمنٹ ہوم اکنامکس کالج ملتان نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :