متعلقہ افسرا ن جا ری سیو ر یج منصو بو ں پر کا م کی رفتا ر کو تیز کر یں،بلال احمد بٹ

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:56

ملتان۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ سیو ر یج اور فر اہمی آ ب کے تما م منصو بے اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی بروقت تکمیل بہت ضر و ری ہے ۔متعلقہ افسرا ن جا ری سیو ر یج منصو بو ں پر کا م کی رفتا ر کو تیز کر یں ۔اس سلسلے میں کسی قسم کی کمی کو تا ہی بر دا شت نہیں کی جا ئے گی ۔ واسا افسران عوامی نمائند وں سے رابطہ میں رہ کر عوام کو سیو ریج سے متعلق مسائل سے چھٹکا را دلا ئیں ۔

ان خیا لا ت کا اظہار کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے واسا کے حوا لے سے کمشنر آ فس میں منعقد ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میئر ملتا ن چو ہد ری نوید الحق آ رائیں ،سابق صو با ئی وزیر چوہدری وحید آ را ئیں ،اے ڈ ی سی زاہد اکرام ،چیئر مین یوسز ملک محمد اسلم ڈو گر ،امجد انصا ر ی ، حا جی صد یق ، حا جی شبیر انصا ر ی ،چوہد ری افتخا ر ،طفیل چو ہا ن سمیت سا بقہ نا ظمین بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر ملتا ن بلا ل احمد بٹ نے کہا کہ حکو مت کی طر ف عو امی منصو بو ں کیلئے خطیر رقم خر چ کی جا رہی ہے اور اب یہ افسران کی ذ مہ دا ر ی ہے ان فنڈز کو عوامی مفا د عا مہ کیلئے خرچ کیا جا ئے ۔شہر میں جا ری سیو ریج کے منصو بے اہمیت کے حا مل ہیں ۔ان کی جلد از جلد تکمیل سے عوام کی مشکلا ت پر قا بو پا یا جا سکتا ہیں ۔انہو ں نے مزیدکہا کہ شہر کے اکثر علاقو ں میں سیو ریج کے نظام سے شہریوں کوبہت سی مشکلا ت کا سامنا ہے ان علاقو ں میں خصوصی طو ر پر واسا حکا م تر جیحی بنیادوں پر کا م کی رفتا ر کو تیز کر یں ۔

اس موقع پر ایم ڈ ی واسا را ئو قاسم نے بر یفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ سیو ریج اور نکاسی آ ب کے مسائل کے حل کیلئے بھر پور اقداما ت کئے جا رہے ہیں اور جلد ہی مقامی حکو متو ں کے نما ئندو ں سے را بطہ کر کے شہر کی تما م یونین کونسلز میں منصو بو ں کو مکمل کیا جا ئے گا ۔