ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا ہے ،ہم اسرائیل کو نہیں مانتے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور کا جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:47

ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا ہے ،ہم اسرائیل ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور نے یہاں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دیا ہے مگر ہم اسرائیل کو نہیں مانتے ۔شیخ رشید نے پہلی مرتبہ ختم نبوت پر آواز بلند کی اور آئندہ الیکشن میں عمران خان وزیراعظم منتخب ہوں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے آنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی اور عوام کے خون پسینے کی کمائی ان پر خر چ ہوگی۔ نئے پاکستان میں پولیس عوام کے ساتھ زیادتی نہ کرے گی اور خواتین کو ان کے حقوق حاصل ہوں گے ۔ سکول و کالجز کا قیام عمل میں لائیں گے۔ کامیاب جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ عوام عمران خان کے چاہنے والے ہیں۔ وہ وقت دور نہیں جب عمران خان ملک کے وزیراعظم کا حلف اٹھائیں گے۔