Live Updates

اگر عمران خان کو وزیراعظم نہ بنوا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ، میرا نام رانا ثناء اللہ رکھ دینا ،شریف برادران کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ سے ان کا تابو ت نکلے گامگر یہ مذاق سمجھتے تھے ،مارچ سے پہلے ان کا کک مارچ ہو جائے گا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا جڑانوالہ جلسہ سے خطاب

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:47

اگر عمران خان کو وزیراعظم نہ بنوا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا ، میرا نام ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کو وزیراعظم نہ بنوا سکا تو سیاست چھوڑ دوں گا اور میرا نام رانا ثناء اللہ رکھ دینا ۔شریف برادران کو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان سے ان کا تابو ت نکلے گامگر یہ مذاق سمجھتے تھے مارچ سے پہلے ان کا کک مارچ ہو جائے گا۔

جمعہ کو جڑانوالہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ 4سالوںمیں 35ارب روپے سے زائد کا قرضہ لیا گیا اور شریف خاندان نے پیسہ باہر منتقل کیا حکومتی وزراء اشتہاری ہیں اور اقامہ پر چل رہے ہیں۔ شریف خاندان کا نام سیاست سے ختم ہو چکا ہے ۔ شیخ رشید نے طلال چودھری کا نام لیے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کے لوگوں نے اسمبلی میں نمونہ بھیجا ہے آئندہ انتخابات میں عوام اسے ایسا سبق سکھائے گی کہ اسمبلی میں بیٹھنے کے قابل نہ رہے گا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی خاطر عوام کے پاس آیا ہو ں ۔ شیخ رشید نے رانا ثناء اللہ کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وہ اس قابل نہیں کہ ان کو منہ لگائوں۔ شریف خاندان اپنی کرپشن کو چھپانے کے لیے اداروں پر تنقید کر رہا ہے جڑانوالہ کے جلسہ نے ثابت کر دیا ہے کہ تبدیلی آچکی ہے اور عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات