آرمی چیف کا سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کادورہ،اللہ پرایمان کیساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں،جنرل باجوہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:47

آرمی چیف کا سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کادورہ،اللہ پرایمان ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کے دوران افسروں اور جوانوں سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ اللہ پرایمان کیساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کو ئٹہ کے سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ کیا جس میں ان کوادارے میں تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی انہوں نے ادارے کے مختلف تربیتی حصوں کا دورہ بھی کیا۔

آرمی چیف نے افسرا ن کو دی جانے والی تربیت کے معیار کی تعریف کی اور ہدایت کی کہ اللہ پرایمان کیساتھ پیشے میں مہارت جاری رکھیں۔اس کے علاوہ آرمی چیف نے سکول میں تربیت لینے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔