ضلع میں پولیس افسران وملازمین کی سکریننگ شروع

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:34

لالہ موسیٰ۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد محمود غوری نے کہاہے کہ ضلع میں پولیس افسران و ملازمین کی سکریننگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

سی ای او نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی سیکریننگ کے لئے ضلع کے مختلف علاقوںمیں کیمپس لگائے گئے تھے اس دوران پولیس افسران و ملازمین کے ہیپاٹائٹس بی ، سی ، ایڈز، خون کی کمی، بلڈ پریشر، شوگر، پھیپھڑوں کے امراض کے ٹیسٹ لئے گئے ہیں ۔

انہوںنے بتایا کہ اس سے قبل ضلع بھر کے محکمہ صحت کے افسران و ملازمین کی سیکریننگ بھی کی جاچکی ہے جبکہ 11مختلف مقامات پر لگائے گئے کیمپوں میں 10ہزار سے زائد عام شہریوں کی سیکریننگ بھی کی جاچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :