پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغا کے جواں سال فرزند سید جعفر علی آغا کو کلی کربلا میں سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 22:22

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رہنماء رکن صوبائی اسمبلی سیدلیاقت آغا کے جواں سال فرزند سید جعفر علی آغا کو کلی کربلا میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ ان کی نماز جنازہ میںپشتونخوامیپ کے مرکزی سیکرٹری مالیات میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ خان ،مرکزی سیکرٹری صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت ،مرکزی سیکرٹری صوبائی صدر سنیٹر محمد عثمان خان کاکڑ، صوبائی مشیر سردار رضا محمد بڑیچ،مرکزی سیکرٹری سابق سنیٹر عبدالرئوف لالا ، مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر عبدالرحیم زیاتوال ، مرکزی سیکرٹری صوبائی وزیر سردار مصطفی خان ترین ، صوبائی وزیر نواب ایاز جوگیزئی ،صوبائی وزیر ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،سید عبدالقادر آغا ایڈووکیٹ ، ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد عیسیٰ روشان ،رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے ، یوسف خان کاکڑ ،فقیر خوشحال کاسی، علائوالدین کولکوال ، پارٹی ضلع ژوب کے سیکرٹری عبدالقیوم ایڈووکیٹ، عبدالعزیز ایڈووکیٹ کی قیادت میں وفد ، مرکزی کمیٹی کے رکن ضلعی ایگزیکٹو حاجی عبدالحق ، ڈپٹی میئر عمر خان ترین ، ڈپٹی چیئرمین صورت خان کاکڑ ، علی محمد کلیوال، ڈاکٹر حبیب الحق اور امیر افغان ، محمد دین باچا ،حاجی اکبر خان ،سردار بہادر خان موسیٰ خیل ،قاضی ہمایوں صاحب ، سید باچا آغا کے گھرانے کا وفد ، سید دوست آغا کے گھرانے کا وفد ،بی این پی کے مرکزی رہنماء ملک ولی کاکڑ ، اے این پی کے رشید خان ناصر ، ڈاکٹر صوفی اکبر ،ڈسٹرکٹ چیئرمین کوئٹہ ملک نعیم بازئی ، پشتونخوامیپ کے ڈسٹرکٹ ڈپٹی چیئرمین عصمت خان بازئی ،سید رشید آغا، سید میر علی آغا، جے ڈبلیو پی کے رہنماء سید صالح آغا ، جمعیت (ف) کے رہنماء پشین جامع مسجد کے امام قاضی مولوی ہمایوں صاحب، سید مطیع اللہ آغا ، سید حبیب اللہ آغا، سید قاری محمد سلیم آغا ، پی پی پی کے رہنماء سید عبدالصمد عرف طور آغا ، سابق ضلعی ناظم ڈاکٹر گوہر اعجاز کاکڑ ، حاجی انار گل ، ممتاز قبائلی رہنمائ(ر) میجر رسالدار ملک در محمد خان ترین، ملک محمد شاہ خان کاکڑ،حاجی نعمت اللہ خاکسار، حاجی محمد علی ملکیار ،سردار بہادرخان ترین، ڈپٹی کمشنر ضلع پشین بالاچ بلوچ ، جج سید ہارون آغا ،انجمن تاجران کے سید قیوم آغا، سید امر الدین آغااور ممتاز علماء کرام ، مختلف علاقوں کے معتبرین ، مختلف محکموں کے افیسروں ، پشتونخوامیپ کے ضلعی کمیٹی ، علاقائی کمیٹیوں کے اراکین ، کارکنوںاور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کی تدفین کے بعد شام گئے تک فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا ۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی آج بھی کلی کربلا مسجد پانیزئی میں جاری رہیگی۔