وزیراعلیٰ بلوچستان کاخالی اسامیوں پر بھرتیوں میں تاخیر اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میںسست روی پر برہمی کا اظہار
وزارت خارجہ صوبائی حکومت کی اجازت کے بغیر شکار کے لائسنس اور پرمٹ کے اجراء کی مجاز نہیں ہوگی،کا بینہ اجلاس میں فیصلہ سوئی گیس فیلڈ کے حوالے سے پی پی ایل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعض نکات پر صوبائی حکومت کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ ،کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل صوبائی کابینہ کو پی ایس ڈی پی 2017-18 کی پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی آئی جی پولیس کو تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت
جمعہ 8 دسمبر 2017 22:21
(جاری ہے)
کابینہ نے پرندوں کی افزائش کے علاقوںمیں شکار پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ بھی کیا۔ صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ صوبائی محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی جانب سے پرمٹ اور لائسنس کے اجراء کے بغیر ہر شکار غیر قانونی تصور ہوگا اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرغیر قانونی شکار کی روک تھام کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ شکار کے پرمٹ اور لائسنس کے اجراء کے حوالے سے متعلقہ اضلاع کے عوام اور اراکین اسمبلی کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اجلاس میںسوئی گیس فیلڈ کے حوالے سے پی پی ایل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے بعض نکات پر صوبائی حکومت کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ بھی لیاگیا اور سیکرٹری توانائی کی جانب سے صوبائی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔
وزیراعلیٰ نے معاملے کو مؤثر طریقے نمٹانے کیلئے اپنی زیر صدارت کابینہ کی سب کمیٹی تشکیل دی اور فیصلہ کیاگیا مذکورہ کمیٹی ایم ڈی پی پی ایل اور ڈائریکٹر جنرل وزارت پیٹرولیم سے ملاقات کرے گی اور معاہدے کے حوالے سے صوبائی حکومت کے تحفظات دور کرنے کیلئے ان سے بات چیت کی جائے گی اورضرورت پڑنے پر کمیٹی وزیراعظم سے بھی ملاقات کرے گی۔ کابینہ کو بلوچستان لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت ترامیم کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی اور فیصلہ کیاگیا کہ اس ضمن میں قائم کمیٹی جلد اپنی سفارشات کو حتمی شکل دیکر منظوری کیلئے کابینہ کو پیش کرے گی۔ صوبائی کابینہ کو پی ایس ڈی پی 2017-18 کی پیشرفت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی کابینہ نے بعض ترقیاتی منصوبوں میںناگزیر ردوبدل کی منظور دی ۔ اجلاس میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کو محکمہ تعلیم کے تعمیراتی منصوبوں بالخصوص سکولوںمیں صاف پانی کی فراہمی اور ٹوائیلٹس کی تعمیر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میںفیصلہ کیاگیاکہ تمام محکموںکے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت اور بھرتیوں کے عمل کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعلیٰ کی زیر صدارت علیحدہ علیحدہ اجلاس منعقد کئے جائیں گے جبکہ کابینہ کی جانب سے تمام محکموں کو خالی آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیوں کے عمل کو جلدازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں کی سیکورٹی سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے آئی جی پولیس کو تعلیمی اداروں کو فول پروف سیکورٹی کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے خالی اسامیوں پر بھرتیوں میں تاخیر اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد میںسست روی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی کوتاہیوں کی -ذمہ داری کسی دوسرے پر نہیں ڈال سکتے۔ عوامی خدمت سیاسی حکومت اور بیوروکریسی کی ذمہ داری ہے۔ یہ صوبہ ہمارا ہے اور اس کے نفع نقصان کے ہم خود ذمہ دار اور عوام کے سامنے جوابدہ ہیں انہوںنے کہا کہ بھرتیوںاور ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کا نقصان صوبے کے نوجوانوںاور عام آدمی کوپہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو روزگار کی فراہمی سب سے بڑی خدمت خلق ہے اور ایک فرد کو نوکری دینے سے ایک پورے خاندان کو چولہا جل سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تمام وسائل عوام کی امانت ہیں ترقیاتی فنڈز کے ضیاع اور لیپس ہونے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر تمام محکموں کو ضروری قانون سازی کیلئے التواء کا شکار بلوں کو فوری طو رپر منظوری کیلئے صوبائی کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت کی ۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.