ٹرمپ نے کس مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیا،اسد عمر کا دلچسپ انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 دسمبر 2017 22:01

ٹرمپ نے کس مسئلے سے توجہ ہٹانے کیلئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 دسمبر2017ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے ایشو سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا محاذ کھولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارلحکومت تسلیم کیے جانے کے معاملے پر تحریک انصاف کے ایم این اے اسد عمر نے شدید ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

اسد عمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ سارا کھیل خود پر آنے والے دباو کو کم کرنے کیلئے کھیلا ہے۔ ٹرمپ نے الیکشن میں دھاندلی کے ایشو سے اپنی عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کا محاذ کھولا ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کیلئے روسی مداخلت کے معاملے پر ٹرمپ کو اپنا اقتدار ہاتھ سے جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسی لیے انہوں نے یہ سارا کھیل کھیلا ہے تاکہ اسرائیل کیی حمایت سے وہ اپنا اقتدار مضبوط کر سکیں۔