کرپشن جیسے ناسور کا خاتمہ کئے بغیر آگے بڑھنا اور ترقی کی منازل طے کرنا ممکن ہی نہیں،گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی
جمعہ 8 دسمبر 2017 21:54
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہارانہوں نے عالمی دن برائے انسدادبدعنوانی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار بعنوان "مستحکم پاکستان کے لئے بدعنوانی کا خاتمہ ضروری ہی" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور قائم مقام ڈی جی نیب مجاہد اکبر بلوچ کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی موجود تھے۔گورنر بلوچستان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا بنیادی مقصد اخلاق اور کردار سنوارنا ہے۔ اس ضمن میں ہمیں اپنے معاشرے میں اخلاقیات انفرادی اور اجتماعی سطح پر اسکولوں او رکالجوں کے ذریعہ بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے بااختیار سرکاری آفیسرن اپنے فرائض منصبی صحیح طور پر ادا کریں تو ہماری مشکل 80فیصد تک حل ہوجائے گی۔ انہوں نے آڈٹ ڈیپارٹمنٹ پر زور دیا کہ وہ باقاعدگی سے سالانہ بجٹ کا آڈٹ اسی سال کرے تو اس سے قومی خزانے کو بڑا فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کی صحیح طور پر رہنمائی اور بدعنوانی کے خلاف ذہن سازی نہ صرف آئندہ آنے والی نسلوں کی اصلاح کا ذریعہ بنے گی بلکہ طلباء کے مابین بدعنوانی کے تدارک کے لئے مضمون نویسی، تقریری، خطاطی و دیگر مقابلے معاشرے کی درست سمت میں تعین کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ گورنر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بدعنوانی کا زہر ہمارے معاشرے میں اس قدر سرایت کرچکا ہے کہ ہم غلط اور صحیح کی پہچان بھول چکے ہیں۔ بدعنوانی، رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کو کسی صورت میں اپنا حق نہیں سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرے کی فلاح وبہبود اور تعمیروترقی اداروں کے استحکام سے مربوط ہے جہاں ادارے مضبوط ہوں گے وہاں قانون کی پاسداری اور خوشحالی کے مواقع کہیں بہتر میسر ہوں گے۔ کرپشن کا خاتمہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ مختلف محکموں میں نظم ونسق کے قیام اور میرٹ کے فروغ کے لئے نتیجہ خیز اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس ضمن میں قومی احتساب بیورو سمیت تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا حوالہ دیتے ہوئے گورنر نے کہا کہ انہوں نے اپنی اولین تقاریر میں سرکاری آفیسران وبیورو کریسی کو بدعنوانی او راقرباء پروری سے باز رہنے کی تلقین کی۔ گورنر نے نیب بلوچستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب کا ادارہ وقت کے لحاط سے نسبتاً نیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام پر زور یا کہ وہ ریاست کے نقطہ نظر سے اپنی ادارے میں مزید بہتری لانے کے لئے اقدامات اٹھائے۔ آخر میں گورنر بلوچستان او ر اسپیکر نے مضمون نویسی، تقریر، خطاط ودیگر مقابلوں اور شعبوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں اسناد تقسیم کئے۔مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.