وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی کی ملاقات

وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:54

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ..
اسلام آباد /سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیر میر دوستین خان ڈومکی کی ملاقات ،وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت،اختیارات میں مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کرونگا،استعفیٰ کی واپسی کا فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کرونگا،میر دوستین خان ڈومکی کی وزیر اعظم سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے سابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے ملاقات کی ملاقات کے دوران میر دوستین خان ڈومکی سے وزارت کے عہدے سے استعفیٰ کی واپسی سمیت دیگر امور پر بات چیت کیااس موقع ورزیر اعظم نے میر دوستین خان ڈوکی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں آپ کے استعفیٰ منظور نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی میر دوستین خان ڈومکی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اختیارات میں مداخلت کسی صورت قبول نہیں کرونگا۔ استعفیٰ کی واپسی کیلئے وہ تیار ہیں لیکن حتمی فیصلہ دوستوں کی مشاورت کے بعد کرونگا۔