وزیراعلیٰ سندھ سے میئر لندن صادق خان کی ملاقات ، وزیراعلیٰ

نے اپنی کابینہ کے سینئر اراکین اور بیوروکریٹس سے ملوایا سکھر بیراج کی بحالی، آبپاشی نظام کی اپ گریڈیشن اور دیگر شعبوں میں ملکر کام کیا جا سکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ ڈپٹی میئر لندن راجیش خود بھی بڑا بزنس مین ہے، یہ آپ کے لیے بزنس ٹریڈرز لائیں گے، میئر لندن

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:42

وزیراعلیٰ سندھ سے میئر لندن صادق خان کی ملاقات ، وزیراعلیٰ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر لندن صادق خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے سینئر اراکین اور بیوروکریٹس سے ملوایا۔ سیمیئر لندن صادق خان نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تاریخی عمارت کی تعریف کی۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میئر لندن صادق خان کو وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ ا?پ لندن کے میئر ہوئے ہیں۔

ملاقات میں صوبائی وزراء نثار احمد کھوڑو، میر ہزار خان بجارانی، جام مہتاب ڈہر کے علاوہ چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، چیئرمین منصوبہ بندی اور ترقی محمد وسیم، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت اور دیگر شریک تھے۔

(جاری ہے)

میئر لندن نے کراچی خوبصورتی اورر امن بحال کرنے پر وزیراعلیٰ سندھ کو سراہا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور لندن صادق خان کے درمیان تجارتی وفد کے تبادلے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈپٹی مئیر لندن راجیش بزنس ڈیلیگیشن کی کراچی میں سربرایہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنیو ایبل انرجی، فوڈ پروسسنگ، ٹیکسٹائل، زراعت اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج کی بحالی، آبپاشی نظام کی اپ گریڈیشن اور دیگر شعبوں میں ملکر کام کیا جا سکتا ہے۔میئر لندن صادق خان نے کہا کہ ڈپٹی میئر لندن راجیش خود بھی بڑا بزنس مین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپ کے لیے بزنس ٹریڈرز لائیں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کیی جانب سے سیمیئر لندن صادق خان ?ے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا عشائیہ میں شہر کے معززین،بیورو کریٹس اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :