نوشہرو فیروز ، نیشنل پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھی صاحب رحمت اللہ را جپر انتقال کرگئے

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:42

نوشہرو فیروز ، نیشنل پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنما سابق وزیراعظم کے قریبی ..
نوشہرو فیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) نیشنل پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما ،سابق وزیر اعظم غلام مصطفی جتوئی کے قریبی ساتھی اور سابق ڈپٹی کمشنر ہدایت اللہ راجپر کے بڑے بھائی بزرگ سیاسی رہنما صاحب رحمت اللہ راجپر90سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ نماز جنازہ میں سندھ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نیشنل پیپلزپارٹی کے مرکزی بزرگ رہنما سابق نگراں وزیراعظم غلام مصطفے خان جتوئی کے قریبی ساتھی اور سابق ڈپٹی کمشنر خیر پور ہدایت اللہ راجپر کے بڑے بھائی صاحب رحمت اللہ راجپر طویل علالت کے بعد نوشہرو کے قریبی گاوں پیر صادق میں انتقال کرگئے مرحوم کی عمر 90 سال تھی ، مرحوم کی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی رہنمائوں سمیت سندھ بھر سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

صاحب رحمت اللہ را جپر کا شمار ضلع نوشہروفیروز کی معتبر شخصیات میں ہوتا تھا ، صاحب رحمت اللہ راجپر کو متعدد سیاسی جماعتوں کی جانب سے بڑے بڑے عہدوں اور دیگر مراعات کی آفر بھی ہوئی مگر انہوں نے کبھی جتوئی خاندان کا ساتھ نہیں چھوڑ ا اور آخری دم تک ڈٹے رہے ۔

متعلقہ عنوان :