وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ پر اجلاس،

منصوبے کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کاموں اور دیگر امورکا جائزہ لیا گیا،منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے، منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں:شہباز شریف

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:32

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی سائٹ پر اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ہسپتال کے پہلے مرحلے کے تعمیراتی کاموں اور دیگر متعلقہ امور پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ خطے کا سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہو گا-منصوبے کی مقررہ مدت میں تکمیل کیلئے ایک ایک لمحہ قیمتی ہے اوراس منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں - وزیر اعلی نے مزید ہدایت کی منصوبے پر مزید محنت اور جذبے سے کام جاری رکھا جائے اور میرے دورے کے دوران بھی کام جاری رہنا چاہیے -انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال کیلئے ڈائلسز مشینوں کی تعدادایک سو (100)تک بڑھائی جائی-انہوںنے کہا کہ ہسپتال کیلئے بہترین سٹیٹ آف دی آرٹ لینڈا سکیپنگ ہونی چاہیے اورلینڈ اسکیپنگ کا پلان اگلے ہفتے تک پیش کیا جائی- انہوںنے کہا کہ ہسپتال کو سرسبز و شاداب بنانے کیلئے ہارٹیکلچر پر خصوصی توجہ دی جائی-انہوںنے کہا کہ 20 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والا یہ ادارہ اپنی مثال آپ ہو گااوردکھی انسانیت کی خدمت میں یہ ادارہ ایک رول ماڈل بنے گا - انہوں نے ایڈیشنل ڈی جی پی ایچ اے کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا بھی اعلان کیا-چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پاکستان کڈنی اینڈلیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے بور ڈ آف گورنرز کے صدر ڈاکٹر سعید اختر ، سیکرٹری صحت اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی-

متعلقہ عنوان :