عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، دن رات کام کرکے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ،شہبازشریف

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:32

عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، دن رات کام کرکے اورنج لائن ..
لاہور۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور میں پاکستان خصوصاً پنجاب اور لاہور کے عوام کو مبارکباد دیتا ہوں۔ہم اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دن رات کام کرکے اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے اور منصوبے میں ہونے والی تاخیر کو دن رات محنت کرکے دور کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پاکستان کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور مفاد عامہ کا عظیم الشان منصوبہ ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولت میسر آئے گی۔