چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے سی پیک سے انڈسٹریلسٹ الاٹیز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

سی پیک کی کامیابی ہی روشن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے،مشاہد حسین

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:28

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) گوادر ڈیپ سی پورٹ ، گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ اور سی پیک کی کامیابی ہی روشن اور خوشحال پاکستان کی ضمانت ہے حکومت چین نے سی پیک بشمول گوادر انڈسٹریل زون کی تیز ترین ترقی کیلئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے ان خیالات کا اظہار مشاہد حسین چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ برائے سی پیک نے جمعہ کے روز اپنے چیمبر میں جیڈاانڈسٹریلسٹ الاٹیز ایسوسی ایشن کے ایک نمائندہ وفد سے ملاقات کیا وفد کی قیادت ایسوسی ایشن کے صدر شاہ زمان خان غلزئی نے کی جبکہ جنرل سیکرٹری ڈٓکٹر ہما غزل اور انفار میشن سیکرٹری محمد محسن بلوچ وفد میں شامل تھے اس موقع پر جیڈا انڈسٹریلسٹ الاٹیز کے مرکزی صدر شاہ زمان غلزئی نے گوادر انڈسٹریل اسٹیٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے الاٹیز کو درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا شاہ زمان خان نے بتایا کہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں گزشتہ بارہ برس سے تا حال صنعت کاروں کی بنیادی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں جس کی وجہ سے وہاں فیکٹریوں کا قیام تاخیر کا شکار ہے لہٰذا وفاقی وصوبائی حکومتوں کو ان مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئے کیونکہ سرمایہ کاروں کے کروڑوں اربوں روپے یہاں انویسٹ ہو چکے ہیں اس موقع پر چیئرمین سی پیک مشاہد حسین سید نے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ وہ ذاتی طور پر اور حکومتی سطح پر تمام مسائل کے حل کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے اس ضمن میں جلد تمام مسائل کے حل کیلئے بات کریں گے اس موقع پر مشاہد حسین سید نے جیڈا الاٹیز کے وفد کو اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی انٹر نیشنل کانفرنس برائے سی پیک میں شرکت کی خصوصی دعوت دی آخر میں وفد نے مشاہد حسین سید چیئرمین سی پیک کو اپنے ہر ممکنہ تعاون کا یقین دلایا۔