ن لیگ کی غالب اکثریت نے رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کی حمایت کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 دسمبر 2017 21:19

ن لیگ کی غالب اکثریت نے رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کی حمایت کر دی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) ن لیگ کی غالب اکثریت نے رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کی حمایت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قادیانیوں کی حمایت کے باعث وزیر قانون پنجاب سے استعفیٰ مانگے جانے کا مطالبہ زور پکڑا گیا ہے۔ اسی مسئلے کے باعث ن لیگ کے رہنما پیر حمید الدین سیالوی اپنے 15 اراکین اسمبلی کے ہمراہ حکمراں جماعت سے الگ ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اب نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے دعوی کیا ہے کہ اس تمام صورتحال میں ن لیگ کی غالب اکثریت نے رانا ثناء اللہ سے استعفیٰ لینے کی حمایت کر دی ہے۔ ن لیگ کے رہنماوں کی اکثریت کا کہنا ہے کہ ختم نبوتﷺ کا معاملہ ایسا ہے کہ اس کے سامنے کوئی حکومت نہیں ٹھہر سکتی۔ تاہم ن لیگ کی اعلی قیادت رانا ثناء اللہ کے باغی ہو جانے کے ڈر سے ان سے استعفیٰ طلب نہیں کر رہی۔