Live Updates

امی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے، پی ای ٹی، سی ٹی، اور گیلیم اسکین کیے جائیں گے، اللہ تعالیٰ شفا دینے والا ہے

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا ٹوئیٹر پیغام

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:24

امی کو طبی معائنے کیلئے ہسپتال لے جایا گیا ہے، پی ای ٹی، سی ٹی، اور گیلیم ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ امی کو طبی معائنے کیلئے اسپتال لے جایا گیا ہے، انکے پی ای ٹی، سی ٹی، اور گیلیم اسکین کیے جائیں گے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ امی کو طبی معائنے کیلئے لے جایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے پی ای ٹی، سی ٹی اور گیلیم اسکین کئے جائیں گے۔ امی کے طبی معائنے میں تیسری کیموتھراپی کے اثرات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ شفا دینے والا ہے۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بیگم کلثوم نوازکی عیادت کی اور اس دوران ان کے پاس رہے ۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر نوازشریف کی ہپستال میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھڑا ہونے کی تصویر بھی جاری کی گئی ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات