اورنج لائن منصوبہ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چین نے بھی اہم اعلان کردیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:24

اورنج لائن منصوبہ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد چین نے بھی اہم اعلان کردیا
بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) چین نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ، چین منصوبے کی جلد ازجلد تکمیل کا خواہشمند ہے ، اورنج ٹرین منصوبے کی کل لاگت 1.6 ارب ڈالر ہے ۔ چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین نے لاہور میں اورنج میٹرو ٹرین منصوبے پر پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے کے حق میں پاکستانی اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے سے ہمیں خوشی ہوئی ہے ۔ چین اس کو 2014مئی میں طے کئے گئے معاہدے کے تحت جلد ازجلد مکمل کرنا چاہتا ہے ۔ اس منصوبے کی کل لاگت 1.6بلین ڈالر تھی ۔ پاکستان میں اس قسم کا یہ پہلا منصوبہ تھا۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کے معاہدے پر دستخط شنگھائی چین میں چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستان کے صدر ممنون حسین کی موجودگی میں کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ پر اٹھنے والے تمام اخراجات چین برداشت کررہا ہے ۔ اورنج ٹرین منصوبہ کو تین سال کی قلیل مدت میں مکمل کر کے چینی کمپنی نے اس منصوبے کی نگرانی بھی کرنا تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اس منصوبے کی بروقت تکمیل کیلئے تمام سہولیات مہیا کیں ۔ یہ معاہدہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور چیئرمین چائنا نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن شوسائوشی مابین ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :