کل کا بلوچستان ماضی کے مقابلے میں بہت بدل چکا ہے ، سی پیک سمیت پاکستان کی ترقی کے تمام راستے بلوچستان سے گزرتے ہیں ،وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
جمعہ 8 دسمبر 2017 21:21
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے کوئٹہ میں انعقاد سے بلوچستان کی لیڈرشپ کو نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے امور کو سمجھنے میں مدد ملی ہوگی جبکہ اس ورکشاپ کاانعقاد سیکورٹی کے حوالے سے لائحہ عمل اور پالیسی سازی میں بھی کارآمد ثابت ہوگا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہمارے آباواجداد نے اس خطے کے تحفظ کے لئے بے پناہ قربانیاں دیں اور اسے پاکستان کے لئے بچاکے رکھا۔ صوبے کے قیام سے اب تک بلوچ اس صوبے کے حکمران رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے غلط طرز حکمرانی ، منفی سوچ اور ناقص پالیسیوں کے باعث بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب رہی، بے روزگاری کے وجہ سے بیرونی ایجنسیاں اور چند بکے ہوئے عناصر کو ہمارے نوجوانوں کو بہکانے اور انہیں ملک کے خلاف استعمال کرنا کاموقع ملا جس کی نتیجہ میں برادر کشی ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صورتحال کا اداراک کرتے ہوئے بہتر طرز حکمرانی کی بنیاد رکھی، منفی سوچ اور سیاست کے رجحان کی حوصلہ شکنی کی اور صوبے کی مجموعی ترقی بلخصوص نوجوان نسل کی تعلیم و تریبت کے ذریعے صیحح سمیت میں رہنمائی کے لئے مثبت پالیسیاں اپنائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے امن و امان کی صورتحال کی بہتری کے لئے سیکورٹی اداروں کو وژن دیا جس پر عملدرآمد سے آج امن و امان کی صورتحال ماضی کے مقابلے میں بہت بہتر ہے۔ پرامن بلوچستان پالیسی کے تحت ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں میں جانے والے واپس قومی دھارے میں شامل ہورہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ امن و امان کی بہتری کے لئے پولیس اور لیویز فورسز کی تنظم نو کرتے ہوئے انہیں جدید تربیت اور سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایلٹ فورس کاقیام عمل میں لایا گیا ہے۔بلوچستان کی آزادی کی نام و نہاد تحریک کو ناکام بنادیا گیا ہے۔ عوام کے تعاون اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں اور کاوشوں کے ذریعے مذہبی دہشت گردی کی صورت میں درپیش مسئلے پر بھی جلد قابو پالیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم روایتوں کے پاسدار اورامین ہے ، ہم نے ان عناصر کی خواتین اور بچوں کو بھی عزت اور احترام دیا اور بلوچی روایت کے تحت چادریں پہنا کر انہیں ان کے ورثاء کے حوالے کیا جو میرے بچوں کی شہادت میں ملوث ہیں۔ تاہم یہ افسوس ناک امر ہے کہ ان ہی عناصر نے چند دنوں بعد ہی روزی کمانے کے لئے بیرون ملک جانے والے لوگوں کو بے دردی سے قتل کردیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کے عوام ، حکومت اور اپنی جانب سے ملک کے تحفظ اور دہشت گردی کے جنگ میں جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ نے ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.