لورالائی ،نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ،ملزمان فرار ،لیویز

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:21

لورالائی ۔08دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) لورالائی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ،لیویز کے مطابق جمعہ کے روز لورالائی کے علاقے سپین مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاںبحق ہوگیا،ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیکر سول ہسپتال لورالائی پہنچا دیا جہاں ان کی شناخت نہ ہوسکی،لیویز فورس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :