پشاور یونیورسٹی حملے کی درست پیشن گوئی کرنے والی بھارتی نجومی نے پاکستان میں مزید دہشت گرد حملوں کی پیشن گوئی کر دی

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 دسمبر 2017 21:01

پشاور یونیورسٹی حملے کی درست پیشن گوئی کرنے والی بھارتی نجومی نے پاکستان ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) پشاور یونیورسٹی حملے کی درست پیشن گوئی کرنے والی بھارتی نجومی نے پاکستان میں مزید دہشت گرد حملوں کی پیشن گوئی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی نجومی کی خطرناک پیشن گوئی نے پاکستانی سیکورٹی حکام کو شدید پریشانی کا شکار کر دیا ہے۔ کمار مشرا نامی بھارتی نجومی نے اکتوبر میں ایک پیشن گوئی کی تھی کہ نومبر کے ماہ میں پاکستان پر ایک بڑا دہشت گرد حملہ ہونے والا ہے۔

(جاری ہے)

کمار مشرا کی پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور یکم دسمبر کو پشاور یونیورسٹی پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔ کمار مشرا کا کہنا ہے کہ ان کی پیشن گوئی پشاور یونیورسٹی حملے سے درست ثابت ہوئی۔ اب کمار مشرا نے اب ایک اور خطرناک پیشن گوئی کی ہے۔ کمار مشرا نے پیشن گوئی کی ہے کہ فروری کے ماہ تک پاکستان پر کم سے کم 5 دہشت گرد حملے ہوں گے۔ جبکہ کمار مشرا نے 2018 میں ایک جوہری ری ایکٹر کے لیک ہونے کی خطرناک پیشن گوئی بھی کی ہے۔