ڈائریکٹرانفارمیشن فاٹاکی مرحوم صحافی تکبیرآفریدی کی رہائش گاہ آمد

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:10

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ڈائریکٹر انفارمیشن فاٹا عبدالسلام وزیر نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کی نمائندگی پر لنڈی کوتل کے مقامی صحافی تکبیر آفریدی کی وفات پر ان کے حجرے میں ان کے والد اور بیٹے سے تعزیت کی اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کی ڈائریکٹر انفارمیشن فاٹا عبدلسلام وزیر نے کہا کہ مرحوم صحافی تکبیر آفریدی ایک ذمہ دار اور سنجیدہ صحافی تھے جنہوں نے انے قلم کے ذریعے علاقے کی خدمت کی اور لوگوں کے مسائل اجاگر کئے جس پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا سکندر قیوم نے بھی تکبیر آفریدی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے لواحقین سے ہمدردی کا پیغام بھیجا ہے۔

(جاری ہے)

دریں اثناء لنڈی کوتل کے مقامی صحافیوں نے تکبیر آفریدی کے رسم قل کے موقع پر ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور قرآن خوانی کی بعد میں تکبیر مرحوم کے رشتہ داروں سے ملکر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں نے تکبیر آفریدی کے والد اور بیٹے جنید خان کو یقین دلایا کہ پریس کلب کے ممبران ہر موقع پر ان کے ساتھ بھر پور تعائون کرینگے اوران کے بیمار بیٹے کے علاج معالجے کے لئے حکومت، گورنر خیبر پختون خوا اور پولیٹیکل ایجنٹ خیبر سے بھر پور مالی امداد کا مطالبہ کرینگے ۔