کمیونٹی کی شراکت کے بغیر پولیس کے نظام کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد پولیس کو ماڈل بنانے کے لئے فعال کردار ادا کریں

وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے دوران گفتگو

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:03

کمیونٹی کی شراکت کے بغیر پولیس کے نظام کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ٹیکنالوجی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ کمیونٹی کی شراکت کے بغیر پولیس کے نظام کو بہتر نہیں کیا جا سکتا، ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع کرنا ناممکن ہے۔ نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد پولیس کو ماڈل بنانے کے لئے فعال کردار ادا کریں۔ جمعہ کو وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا جو 2008 کے بعد کسی وزیر داخلہ کا پہلا دورہ ہے۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو شوکت حیات کی وزیر داخلہ کو بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ پولیس کے ادارے کو جدید خطوط پہ استوار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے نظام کو کمیونیٹی کی شراکت کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا، ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع نا ممکن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردکو شکست دینے کے لئے ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کرنا ناگزیر ہے۔

وزیر داخلہ نے نیشنل پولیس بیورو کو ہدایت کی کہ وہ اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنانے کے لئے فعال کردار ادا کرے۔ وزیر داخلہ نے پولیس اصلاحات کے حوالے سے نیشنل پولیس بیورو کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ وزیرداخلہ نے پہلی نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو 29 جنوری 2018 کو منعقد کرنے کی بھی ہدایت کی۔ نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو میں تمام صوبوں کی پولیس شرکت کرے گی اور عوام کو پولیس اصلاحات کی کاکردگی پر آگاہی فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین جدید پولیسنگ پر لیکچر بھی دیں گے۔ ایکسپو کا مقصد پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزیدبہتر بنانا اور جدید پولیسنگ سے متعارف کروانا ہے۔