(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ، عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘حمزہ شہباز

لیگی رہنمائوں کی ملاقات ،صاف دیہا ت پروگرام ، جنوبی پنجا ب میں ڈویلپمنٹ کے میگا پراجیکٹس پر تبادلہ خیال

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:00

(ن) لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ، عوامی مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے‘حمزہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء حمز ہ شہباز نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور عوامی مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوںلیگی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران صاف دیہا ت پروگرام اور جنوبی پنجا ب میں ڈویلپمنٹ کے میگا پراجیکٹس پر تبادلہ خیال بھی کیا ۔

حمزہ شہبازنے کہاکہ صاف دیہات پروگرام سے کافی تبدیلی آئی ہے اور اس منصوبے کو اور وسیع کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ مسلم لیگ (ن) نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی ۔ انہوںنے کہاکہ 2018ء کے انتخابات میں عوام فصلی بٹیروں کو بھگا دیں گے اور انشاء اللہ مسلم لیگ (ن) دوربارہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے اقتدار میں آئے گی ۔