پولیس کے نظام کو کمیونٹی کی شراکت کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا، ادارے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے، احسن اقبال

ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع نا ممکن ہے،وزیر داخلہ کی پہلی نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو 29 جنوری 2018 کو منعقد کروانے کی ہدایت

جمعہ 8 دسمبر 2017 21:00

پولیس کے نظام کو کمیونٹی کی شراکت کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا، ادارے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) وفاقی وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پولیس کے ادارے کو جدید خطوط پہ استوار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نظام کو کمیونٹی کی شراکت کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا ۔ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع نا ممکن ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے جمعہ کو نیشنل پولیس بیورو کا دورہ کیا ، یہ 2008ء کے بعد کسی وزیر داخلہ کا پہلا دورہ تھا ۔

دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیشنل پولیس بیورو شوکت حیات نے وزیر داخلہ کو بریفنگ دی ۔وزیر داخلہ نے پولیس کے ادارے کو جدید خطوط پہ استوار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے نظام کو کمیونٹی کی شراکت کے بغیر بہتر نہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لائے بغیر جرائم کا قلع قمع نا ممکن ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے ٹیکنالوجی سے استعفادہ حاصل کرنا ناگزیر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل پولیس بیورو اسلام آباد پولیس کو ماڈل پولیس بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرے ، انہوں نے پولیس اصلاحات کے حوالے سے نیشنل پولیس بیورو کو متحرک کردار ادا کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پہلی نیشنل پولیس سمٹ اور ایکسپو 29 جنوری 2018 کو منعقد کروائی جائے جس میں تمام صوبوں کی پولیس شرکت کریگی اور عوام کو پولیس اصلاحات کی کاکردگی پر آگاہی فراہم کی جائیگی۔ اس کے علاوہ قومی اور بین الاقوامی ماہرین جدید پولیسنگ پر لیکچر بھی دیں گے۔ ایکسپو کا مقصد پولیس کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزیدبہتر بنانا اور جدید پولیسنگ سے متعارف کروانا ہے۔

متعلقہ عنوان :