لیسکو ریجن کے مختلف سرکلز میں عوام کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو سید واجد علی کاظمی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں لیسکو ریجن کے مختلف سرکلز میں عوام کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔اس ضمن میں لیسکو کے سینٹرل سرکل کی جانب سے مختلف ڈویژنز میں کُھلی کچہریوں کے انعقاد کے حوالے سے شیڈول جاری کر دیا ہے۔

ایس ای سینٹرل سرکل کی جانب سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق 09دسمبر بروز ہفتہ کو ٹائون شپ ڈویژن کے دفتر میں صبح 08:30بجے سے دن 12:30تک، رائیونڈ ڈویژن کے دفتر میں دن 1:30بجے سے شام 4بجے تک کُھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔10دسمبربروز اتوار علامہ اقبال ٹائون ڈویژن کے دفتر میں صبح 8:30بجے سے دوپہر 1بجے تک ، سول لائن ڈویژن اچھرہ کے کسٹمر سروسز سینٹر میں دوپہر2بجے سے شام 4بجے تک 11دسمبر بروزسوموار کوسید پور سب ڈویژن کے دفتر میں صبح 8:30سے دوپہر1بجے تک کھلی کچہری منعقد کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی ساتھ لیسکو کے ناردرن سرکل کی فیروز والا ڈویژن کے دفتر میں بھی کھلی کچہری کے دوران لوگوں کے مسائل فی الفور حل کیئے جائیں گے۔چیف ایگزیکٹولیسکو سید واجد علی کاظمی کی جانب سے جاری کردہ خصوصی ہدایات کے مطابق ایس ای سمیت تمام متعلقہ ایکسئینز اور ایس ڈی اوز ان کُھلی کچہریوں میں شرکت کریں گے جہاں نہ صرف لیسکو صارفین کے بجلی بلوں سے متعلق شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے گا بلکہ دیگر معاملات اور مسائل کو بھی فی الفور حل کیا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :