چین ، رواں سال شرح نمو 12فیصد رہنے کی توقع، گلوبل ٹائمز

جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو میں8فیصد اضافہ کا سبب نئے شعبے ہیں، رپورٹ

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) چین کی رواں سال شرح نمو کل جی ڈی پی کا 12فیصد رہنے کی توقع ہے، چین میں جدت انگیزی اور صنعتی انضمام کی ترقی کی حکمت عملی میں کامیابی کا امکان ہے، نئے معاشی شعبوں میں مسلسل شرح نمو میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے، جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو میں8فیصد اضافہ کا سبب نئے شعبے ہیں،چین کے سرکاری روزنامہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق چین میں رواں سال شرح نمو کل جی ڈی پی کا 12فیصد رہنے کی توقع ہے۔

چین کی رین مین یونیورسٹی اور چین کریڈٹ مینجمنٹ کے اجلاس میں جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سال چین کی سالانہ شرح میں اضافہ کا سبب چین میں جدت انگیزی اور صنعتی انضمام کی ترقی کی حکمت عملی میں کامیابی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق نئے معاشی شعبوں میں مسلسل شرح نمو میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو میں8فیصد اضافہ کا سبب نئے شعبے ہیں۔

نئی توانائی کے شعبے اور اعلیٰ درجے کی مینوفیکچرنگ مجموعی جی ڈی پی کا 10 فی صد ہے۔گذشتہ تین سالوں میں 40ہزار نئے مارکیٹنگ ادارے رجسٹرڈ کئے گئے ہیں ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کو جدت اور صنعتی پیداوار کے درمیان انضمام پر عمل کرنا ہوگا، اور اس بات کا یقین کرنے کے لئے کام کرنا لازمی ہے کہ اس کی پیداوار کو فروغ دینے میں جدت ہو۔چینی حکومت 2020تک جی ڈی پی ریٹ 15فیصد تک لے جانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :