چینی وزارت دفاع کے تحت اقوام متحدہ کے امن عملے کا ٹریننگ سیشن اختتام پذیر

16 امن مشن میں 1800 فوجی مبصرین تعینات ، چین کے 87 مبصرین شامل ہیں، چینی وزارت دفاع

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:40

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) چین کی وزارت دفاع کے تحت اقوام متحدہ کے امن عملے کا ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا، چین ، بنگلہ دیش، سوئٹزرلینڈ سمیت 23بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک نے حصہ لیا۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والی چینی وزارت دفاع کے ماتحت اقوام متحدہ کے امن عملے کا ٹریننگ سیشن اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹریننگ سیشن میں چین ، بنگلہ دیش، سوئٹزرلینڈ سمیت 23بین الاقوامی تنظیموں اور ممالک کے 40ارکان نے حصہ لیا۔ٹریننگ سیشن امن نظریات، مہارت، شہریوں کی حفاظت، ثقافتی مواصلات، کمانڈ اینڈ کنٹرول پر مشتمل تھا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کے عملے کے افسران بنیادی طور پر سلامتی کے مشن میں انٹیلی جنس، جنگی، مواصلات، اور تربیتی کاموں کے ذمہ دار ہیں۔فی الحال اقوام متحدہ نے امن کے 16 مشن مختلف علاقوں میں 1800 سے زائد فوجی مبصرین اور عملے کے افسران تعینات کیے ہیں جن میں چین سے 87 مبصرین بھی شامل ہیں۔چین نے امن فورس اور اقوام متحدہ کی سلامتی کے مشن کے لئے فنڈز کے شراکت دار کے طور پر کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :