خطے میں امن کے لئے پاک بھارت کشیدگی میں کمی اورمذاکرات کی جانب جانا ہو گا، بی جے پی راہنما

بھارت کو چین کے ساتھ پائیدار تعلقات کی ضرورت ہے، چین کے ساتھ کشیدگی کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات سے گریز کرنا ہو گا،سبرامنیم

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:40

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) بی جے پی راہنما سبرامنیم نے کہا ہے کہ بھارت کو طویل المیعاد بنیادوں پر چین کے ساتھ پائیدار تعلقات کی ضرورت ہے، بھارت دو محاذوں پر بیک وقت نہیں لڑ سکتا،دونوں ممالک کو اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہونگے، چین کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات سے گریز کرنا ہو گا، پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو بھی ہمیں فوقیت دیتے ہوئے مذاکرات کی جانب جانا ہو گا، چین اور بھارت مابین کشیدہ تعلقات پر عالمی سطح پر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی راہنما سبرامنیم نے کہا ہے کہ بھارت کو طویل المیعاد بنیادوں پر چین کے ساتھ پائیدار تعلقات کی ضرورت ہے۔ بھارت دو محاذوں پر بیک وقت نہیں لڑ سکتا۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کو اپنے تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہونگے۔ چین کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر امریکہ کے ساتھ تعلقات سے گریز کرنا ہو گا۔ پاکستان کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو بھی ہمیں فوقیت دیتے ہوئے مذاکرات کی جانب جانا ہو گا۔

انھوں نے کہا کہ چین اور بھارت مابین بڑھتی فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر بات چیت کی ضرورت ہے۔ اگر بھارت خطے میں ترقی کا خواہشمند ہے تو جاپان اور امریکہ بارے چین کے تحفظات کو دور کرنا چاہئے۔ سرحدی تنازعات مثبت اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے حل کرنا ہونگے ۔ چین اور بھارت مابین کشیدہ تعلقات پر عالمی سطح پر امن قائم نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :