مانی شنکر میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گیا تھا ،مودی کا الزام

میرے وزیراعظم بننے کے بعد یہ شخص پاکستان گیا اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر دستیاب ہیں، پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مانی شنکر کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے،بھارتی وزیراعظم

جمعہ 8 دسمبر 2017 20:40

مانی شنکر میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گیا تھا ،مودی کا الزام
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 دسمبر2017ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس کے معطل رہنما مانی شنکر آئر پر الزام عائد کیاہے کہ وہ میری سپاری دینے کیلئے پاکستان گئے تھے تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی نے شمالی گجرات کے ضلع کے ایک چھوٹے قصبے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مانی شنکر آئر نے پاکستان کے دورے کے دوران میری سپاری دی تھی تاکہ مجھے راستے سے ہٹا کر پڑوسی ملک کے ساتھ امن کے قیام کو یقینی بنایا جاسکے۔

میرے وزیراعظم بننے کے بعد یہ شخص پاکستان گیا اور وہاں کچھ لوگوں سے ملاقات کی یہ سب چیزیں سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتوں میں مانی شنکر کو یہ بات کرتے سنا جاسکتا ہے کہ جب تک مودی کو راستے سے نہیں ہٹایا جاتا پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے ۔دو روز قبل کانگریس کے رہنما نے نریندر مودی کو ایک نیچ قسم کا آدمی قرار دیا تھا ۔بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھاکہ کانگریس نے مانی شنکرکے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی ۔مودی نے کہاکہ کانگریس پارٹی اٹکانا،لٹکانا اور بٹکانا پر یقین رکھتی ہے