ایف آئی اے کی کاروائی:اےٹی ایم مشینیں ہیک کرنیوالاملزم گرفتار،ہیکنگ آلات برآمد

ملزم کواے ٹی ایم مشینوں کی تصاویرلینے کاٹاسک دیا گیا،ملزم کے بھارت،کینیڈا اورنائیجیریامیں رابطوں کاانکشاف،شہری اپنے ڈیبٹ کارڈزکااستعمال اپنی آنکھوں کے سامنے کریں۔ڈائریکٹرایف آئی اے شکیل درانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 19:15

ایف آئی اے کی کاروائی:اےٹی ایم مشینیں ہیک کرنیوالاملزم گرفتار،ہیکنگ ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) نے اے ٹی ایم مشینیں ہیک کرنے والاملزم گرفتارکرلیا،ملزم سے ہیکنگ آلات بھی برآمدہوئے ہیں،ملزم کے بھارت،کینیڈااور نائیجیریامیں بھی رابطے تھے،شہری اپنے ڈیبٹ کارڈزکااستعمال اپنی آنکھوں کے سامنے کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے نے اے ٹی ایم مشینیں ہیک کرنے والاملزم گرفتارکرلیا،ملزم سے ہیکنگ آلات بھی برآمدہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ہیکرزنے ملزم کواے ٹی ایم مشینوں کی تصاویرلینے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔ابتدائی انکوائری میں معلوم ہواہے کہ ملزم اکیلا کام نہیں کرتا۔ ملزم کے بین الاقوامی سائبرگینگ سے رابطے ہیں۔ ملزم کے بھارتی ، کینیڈین ، نائجیرین ہیکرزسے بھی رابطوں کا انکشاف ہواہے۔ ملزم خواتین کوبھی بلیک کرنے میں ملوث ہے۔ ڈائریکٹرایف آئی اے شکیل درانی نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنے ڈیبٹ کارڈزکا استعمال اپنی آنکھوں کے سامنے کریں۔شاپنگ مالزیا دوسرے مقامات پراسکیننگ کے دوران بھی خاص نظررکھیں۔ایف آئی آئی حکام کے مطابق ملزم کو11روزہ ریمانڈ پرایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :