گورنر سندھ محمد زبیر کی بر ٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر میئر لند ن صادق خان سے ملاقات

جمعہ 8 دسمبر 2017 19:41

گورنر سندھ محمد زبیر کی بر ٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر میئر لند ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر میئر لندن صادق خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقا ت کے فروغ میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار، سرمایہ کاری ، تجارت اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ برطانیہ کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں میئر لندن کے کے طور پر پاکستان نژاد صادق خان کاانتخاب خوش آئند ہے ، امید ہے کہ میئر لندن پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کے لئے اپنی صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد صوبہ سمیت پورے پاکستان میں خوشحالی و ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے ، صوبہ سمیت پورے ملک کی ترقی میں برطانیہ کے سرمایہ کاروں کا اہم کردار ہے لیکن پاکستان برطانوی سرمایہ کاری کے مزید فروغ کا خواہش مند ہے کیونکہ برطانوی سرمایہ کاری خوشحال پاکستان اور خطہ کے وسیع تر مفاد میں ہے ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں میئر لندن صادق خان نے کہا کہ عالمی امن کے لئے پاکستانی خدمات کو برطانیہ بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان کو خوشحالی کی سمت گامزن دیکھ کر بڑی خوشی ہو رہی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بے پناہ استعداد کا حامل شہر ہے ، یقین ہے کہ برطانوی سرمایہ کار شہر کی استعداد سے بھرپور استفادہ حاصل کریں گے، مجھے پاکستان کا مستقبل تابناک نظر آرہا ہے۔

متعلقہ عنوان :