اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی، مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا بھی امکان

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:54

اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی، مری اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) اگلے ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشنگوئی کی گئی ہے جبکہ پیر اور منگل کے روز مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار/پیر کے روز شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں چندمقامات پر بارش ہو گی جبکہ پیر سے بدھ کے دوران خیبر پختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

پیر اور منگل کے روز مری اور گلیات میں موسم سرما کی پہلی برفباری کی پیشنگوئی ہے جبکہ پیر سے سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدید میں اضافے کا امکان ہے۔آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن، فاٹا، شمال مشرقی بلوچستان، مشرقی سندھ اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت سکردومنفی 06، قلات،گلگت منفی 05، کوئٹہ، دالبندین اور گوپس میں منفی 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :