متحدہ رہنماءسلمان مجاہد بلوچ کاپی ایس پی میں شمولیت کااعلان،مصطفیٰ کمال کاخیرمقدم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 18:28

متحدہ رہنماءسلمان مجاہد بلوچ کاپی ایس پی میں شمولیت کااعلان،مصطفیٰ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء سلمان مجاہد بلوچ نے پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پی ایس پی قیادت نے ان کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق پاک سرزمین پارٹی نے ایم کیوایم کی ایک اوروکٹ گرا دی ہے۔ایم کیوایم کے مرکزی رہنماء سلمان بلوچ نے پی ایس پی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے رہنماء سلمان مجاہد بلوچ نے پی ایس پی میں شمولیت کافیسلہ کرلیا ہے۔ سلمان بلوچ این اے 239کراچی سے ایم کیوایم کے ٹکٹ پرمنتخب ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سلمان بلوچ کچھ دیرمیں مصطفی کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ایس پی میں باقاعدہ شمولیت کااعلان کریں گے۔