مسجد نبوی شریف میں نمازوں کی امامت پرانے محراب میں ہوگی

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:39

مسجد نبوی شریف میں نمازوں کی امامت پرانے محراب میں ہوگی
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) مسجد نبوی شریف میں جماعت، جمعہ ، عیدین اور تراوایح کے نمازوں کی امامت پرانے محراب میں ہوگی۔ ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلی حکام نے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کو ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق مسجد نبوی شریف میں سلام پیش کرنے والوں کو بھیڑ سے بچانے اور نمازیوں کی سلامتی اور سہولت کے لئے فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام نمازوں کی امامت ریاض الجنہ میں واقع پرانے محراب میں ہوگی۔اس کے باعث سلام پیش کرنے والا حصہ نمازیوں سے خالی ہوگا تاکہ نمازوں کے بعد سلام پیش کرنے والوں کو سہولت ہو۔