افغانستان،مسجد میں بم دھماکہ،امام شہید،8 زخمی

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:39

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کی مسجد میں بم دھماکہ کے باعث مسجد کا امام شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومتی ترجمان کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ضلع مہمند دادا کے علاقے ہزار نو میں قائم سلطان خیل نامی مسجد میں بم دھماکہ اس وقت کیا گیا جب مسجد میں نمازی موجود تھے جس کے نتیجے میں اس دھماکہ مین مسجد کے امام شہید اور آٹھ نمازی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوںکو مقامی ہسپتا ل منتقل کیا گیا ہے تاہم بم دھماکے سے متعلق تاہال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آعاز کردیا ہے۔