چین اور یونان کا بیلٹ و روڈ کے تحت تعاون مستحکم کرنے کا عزم

دونوں ممالک کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں بتدریج اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے، نائب وزیر اعظم چین

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:30

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 دسمبر2017ء) چین اور یونان نے بیلٹ وروڈ منصوبے کے تحت تعاون کو مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے،یونان کے دورے پر آئے ہوئے چین کے نائب وزیر اعظم ماکائی نے یونان کے نائب وزیر اعظم یان نس ڈراگا ساکس کے ساتھ مذاکرات کے دوران کہا کہ چین اور یونان کے تعلقات میں حالیہ برسوں میں بتدریج اور تیزی سے اضافہ ہوا ہے ، خاص طورپر اقتصادی اور سرمایہ کاری تعاون کے شعبوں میں۔

انہوں نے کہا کہ چین کی کوسکو شپنگ کا پائیرس پورٹ پراجیکٹ دونوں ممالک کے مساوی تعاون کی عمدہ مثا ل ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک اصلاحات اور ترقی کے اہم مراحل میں ہیں اور دونوں ملکوں کو چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں تعاون کی رفتار کو مزید ترقی دینے اور مستحکم بنانے کیلئے تعاون کریں۔

(جاری ہے)

چینی نائب وزیر اعظم نے تجویز پیش کی کہ طرفین کو چاہئے کہ وہ ہمہ جہتی تعاون تیز کرنے ، اہم منصوبوں کے ذریعے عملی تعاون کو فروغ دینے ، مختلف طریقوں سے مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون کی حمایت کرنے ، تجارتی و اقتصادی تعاون میں توسیع کر کے متوازن ترقی میں اضافہ کرنے اور عوامی و ثقافتی تبادلوں میں اضافہ کر کے عملی تعاون کو فروغ دیں۔

ڈراگاسا کس نے کہا کہ یونان چین کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور بیلٹ و روڈ منصوبے کی عملی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یونان کی خواہش ہے کہ وہ منصوبے کے تحت تعاون کو مستحکم بنانے کیلئے علاقائی گڑھ کے طورپر اس کی حیثیت کو استعمال کرے۔

متعلقہ عنوان :