اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی

جمعہ 8 دسمبر 2017 18:23

اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن ٹنڈو محمد خان ..
ٹنڈومحمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ڈپٹی کمشنر آفس سے ریلی نکالی گئی، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی، ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہادی بخش زرداری ، محکمہ اینٹی کرپشن کے سرکل انچارج منظور لکھی و دیگر کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقعے پر محکمہ اینٹی کرپشن ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے ڈی سی آفیس سے ایک ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر ہادی بخش زرداری، اینٹی کرپشن سرکل ٹنڈو محمد خان کے انچارج منظور لکھی، ای ڈی سی ون جنید سموں، اسسٹنٹ کمشنر انور میمن، اسسٹنٹ کمشنر آفتاب بوزدار، ورکس اینڈ سروس کے ایکس ای این سید حسن رضا شاہ، و دیگر کر رہے تھے، ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی جہاں ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ کرپشن نے دیمک کی طرح ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، ہم سب کو مل کر کرپشن کے خلاف جہاد کرنا ہوگی، تا کہ آئندہ آنے والی نسلوں کو ایک ترقی یافتہ ملک مل سکے، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں کرپشن کے خلاف بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :