Live Updates

ہمیں اللہ کا شکرکرناچاہیےکہ ہماری حفاظت کیلئے طاقتورفوج موجود ہے،عمران خان

اسرائیل بننےکی سب سے زیادہ مخالفت قائداعظم نے کی تھی،قوم نوازشریف کانظریہ کرپشن سمجھ چکی ہے،نوازشریف ،شہبازشریف اوررانا ثناءاللہ کواڈیالہ جیل پہنچائیں گے،طاہرالقادری تمہیں پیغام دے رہا ہوں کہ ہم آپ کیساتھ ہیں،جڑانوالہ میں عوامی جلسہ سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 18:09

ہمیں اللہ کا شکرکرناچاہیےکہ ہماری حفاظت کیلئے طاقتورفوج موجود ہے،عمران ..
جڑانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پرعوامی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری میں تمہیں پیغام دے رہا ہوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں،قوم سمجھ چکی ہے کہ نوازشریف کا نظریہ کرپشن ہے،نوازشریف ،شہبازشریف اور رانا ثناء اللہ کواڈیالہ جیل پہنچائیں گے، نوازشریف کے سامنے وہ آدمی کھڑا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں،اسرائیل بننے کی سب سے زیادہ مخالفت قائداعظم نے کی تھی،ہمیں اللہ کاشکراداکرناچاہیے کہ ہماری حفاظت کیلئے ہمارے پاس طاقتورفوج ہے۔

انہوں نے آج جڑانوالہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 1948ء میں جب اسرائیل بن رہاتھا تواسرائیل کی سب سے زیادہ مخالفت قائداعظم محمد علی جناح نے کی تھی۔

(جاری ہے)

مسلمانوں پرنہیں بلکہ انسانوں پرظلم ہورہاہے۔جب اسرائیل بناتوفلسطین میں 9فیصدیہودی تھے لیکن آج 80 فیصد یہودیوں کاقبضہ ہے۔تاریخ میں مثال نہیں ملتی کہ کسی قوم پراتناظلم کیا گیا ہو۔

انہوں نے قوم کے سامنے دوچیزیں رکھناچاہتاہوں کہ اگرایک قوم انی حفاظت نہیں کرسکتی۔اس سے ثابت ہوگیا کہ کوئی اقوام متحدہ کمزورملک کی مدد نہیں کرنے آتا۔بوسنیامیں بھی مسلمان مارے گئے کسی نے مددنہیں کی۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ کاشکراداکرناچاہیے کہ ہمارے پاس ایک طاقتورفوج ہے۔جوہماری حفاظت کرسکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ اسرائیل شیعہ اور سنی کولڑاکرتقسیم کی کوشش کررہاتھا۔

ایران اور عربوں کولڑانا چاہتا تھا۔میرادل کہتاہے کہ یہ جوامریکانے کیاہے امریکا کے اس قدم کی وجہ سے دنیا کے مسلمان متحد ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ تین سال پہلے ماڈل ٹاؤن میں 14افراد کوقتل کیا گیا۔ایک بات یاد رکھنا کہ جب کوئی قوم ظلم اور ظالم کے سامنے کھڑی نہیں ہوتی توظلم بڑھ جاتاہے۔عمران خان نے کہا کہ شریف برادران نے دن دیہاڑے قتل کروایا۔

اگرچپ رہے تواورظلم ہوگا۔عمران خان نے حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ طاہرالقادری میں تمہیں یہاں سے پیغام دے رہاہوں کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ راناثناء اللہ جوصرف قاتل نہیں بلکہ شکل سے بھی قاتل لگتاہے۔عابد شیرعلی کا والد کہتا ہے کہ راناثناء اللہ نے 18قتل کیے۔ وہ بھی ن لیگی ہے۔ پنجابی فلموں میں ولن کا کردارادا کرسکتاہے۔

رانا ثناء اللہ کوجیل میں پہنچائیں گے۔ شہبازشریف ڈرامہ شریف تم اب تک ڈرامے کرتے رہے لیکن اب تمہاراوقت آگیاہے۔ ہم سب پاکستانیوں کوساتھ ملاکرشہبازشریف اور نوازشریف اڈیالہ جیل پہنچائیں گے۔عمران خان نے کہاکہ نوازشریف آپ کے سامنے وہ آدمی کھڑا ہے جس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔جواکیلا کھڑا رہے گا اور آپ دونوں بھائیوں کا مقابلہ کرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم دنیا میں پیچھے کیوں رہ گئے؟اس کی وجہ کرپشن ہے۔

جوپیساعوام پرخرچ ہوناتھا۔وہ پیساایک چھوٹاساٹولہ اپنی جیبیں بھرکرملک سے باہرلے گیا۔جب نوازشریف کہتاہے کہ نوازشریف ایک نظریے کانام ہے تووہ نظریہ کرپشن ہے۔الیکشن میں عوام کاپیساخرچ کرو۔کیپٹن صفدراور شیخ آفتاب نے الیکشن جیتنے کیلئے دس ارب روپیہ لوگوں کودیا۔کرپشن کامطلب پہلے پیساخرچ کرکے الیکشن جیت کرحکومت بناؤ،پھر بڑے بڑے منصوبوں میں کمیشن بناؤ۔اور پیسا ملک سے باہربھیج دے دو۔ جبکہ باہربچوں کوکرپشن کاپیسادے کربیٹھادو۔اسی طرح اداروں پرکرپٹ لوگوں کوبٹھا دو۔یہ نظریہ اور طریقہ کرپشن کرنے کاہے۔انہوں نے کہاکہ قوم جاگ چکی ہے قوم نوازشریف کانظریہ کرپشن جان چکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات