Live Updates

پیپلزپارٹی کے جلسے کی کامیابی دیکھ کر نواز شریف اور عمران نیازی کی ٹانگیں کانپ اٹھی ہیں،نواب خان وسان

وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی ادارے کمزور معیشت تباہ ہورہی ہے،رکن قومی اسمبلی کا تاجروں سے خطاب

جمعہ 8 دسمبر 2017 17:34

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب خان وسان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس والے جلسے کی کامیابی دیکھ کر نواز شریف اور عمران نیازی کی ٹانگیں کانپ اٹھی ہیں، دونوں سیاستدان جمہویت دشمن اورآمریت کی پیداوار ہیں،وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملکی ادارے کمزور معیشت تباہ ہورہی ہے،امن و امان کی صورتحال بہتر نہ ہونے کے سبب خودکش حملے اور دہشت گردی ہورہی ہے، ایسے میں پاکستانی افواج نے ملک دشمنوں کو لوہے کے چنے چبوادیئے ہیں پاکستان ہے تو ہم ہیں اس لء ملک کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھ اور سرحدیں عبور کرکے دہشت گردی کرنے والوں کو افواج پاکستان نے جہنم رسید کیا ہے اس لئے فوج عدلیہ اور قومی اداروں کو آپس میں لڑانے اور ان کے خلاف لب کشائی کرنے والے سیاست دان جمہوریت پسند نہیں اور نہ ہی ملک و قوم کے خیرخواہ ہیں اس لئے عوام انہیں عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے ہم کنار کریں گے کیوں مفاد پرست سیاست دانوں نے ملکی معاشی بحران کا شکار کیا اور زرعی معیشت کو تباہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

خیرپور میں خیرپور چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر میاں محمد بشیر آرائیں کی کابینہ کی جانب سے یونائیٹڈ بزنس گروپ کے فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے انتخابی جلسہ اور تاجران سے خطاب کرتے ہوئے نواب خان وسان نے کہاکہ سندھ میں صنعتوں کا جال بچھایا جارہا ہے جس سے سندھ بھر میں معیشت مضبوط ہوگیروزگار کے مواقع ملیں گے اور غربت کا خاتمہ ہوگا ،خیرپور کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جائیں گے، نواز شریف اپنی ہی حکومت میں بیٹھ کر اداروں کو کمزور کررہے ہیںاگر نواز شریف حق سچ کا سہارہ لیتے تو آض ان کا ایسا حشر نہ ہوتا ک خود بولے کہ مجھے کیوں نکالا ۔

جھوٹ کا سہارہ لینے والوں کا ایسا ہی برا حشر عوام عام انتخابات میں ان کا کریں گے جوووٹ کے ووٹ ان سے کئے وعدے وفا نہ کئے۔بجلی کے بحران نے سندھ کی معاشی طور پر مفلوج بنادیا ہے،خیرپور شر سمیت ضلع بھر میں سالہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور دیہی علاقوں میں ہفتہ ہفتہ بجلی غائب رہتی ہے اور نوازشریف کہتا ہے کہ اس نے سال 2018 میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرنے کا اعلان کیا تھا جو ساپ 2017 میں پورا کردیا جس کی پاداش میں اسے نااہل قرار دیا گیا ہے۔

جعلی خان نیازی بھی اب نواز شریف کا حشر دیکھ کر اپنا انجام کی فکر میں لگ گیا ہے سال 2018پیپلز پارٹی کا سال اور دور حکومت ثابت ہوگا جس میں تانگہ پارٹیاں اورجعلی خان نیازی،جھوٹے مفادپرست اداروں میں تصادم کرانے والے میاں نوازشریف کی ضمانتی ضبط ہوجائیں گی۔انہوں نے کہاکہ خیرپور اکنامک زون کی ترقی سے خیرپور میں معاشی خوشحالی آئے گی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بیروزگاری کا خاتمہ ہوگا ،پیپلز پارٹی کے دور اقتدار میں ان کے ضلع بھر میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام انتخابی دنوں میں ظاہر ہونے والے تانگہ پارٹیوں کو ووٹ دینے کے بجائے پیپلز پارٹی سے محبت کرتے ہیں،ایم این اے نواب خان وسان نے خیرپور سمیت سندھ بھر میں جہاں چیمبرز آف کامرس کے دفاتر نہیں ہیں وہاں سندھ حکومت کے تعاون سے پلاٹ کی جگی اور بلڈنگ کی تعمیر کے لئے فنڈنگ میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جلسہ سینیٹر غضنفر بلور،سینئر نائب صدر کے امید وار سید مظہر علی ناصر،نائب صدر کی امیدوار میڈم شبنم ظفر،گلزار فیروز،سینیٹر حسیب خان،سمیع خان،مس مریم ،حاجی محمد افضل،عثمان شیخ،شکیل ڈینگار،وحید، میاں محمد بشیر آرائیں،نجیب اللہ میمن،دھنی بخش،ممتاز شیخ،عبدالغفور آف بھاولپور،الشہباز انجمن تاجران یونین ریلوے پھاٹک لقمان کے رہنماء صوفی محمد اسحاق سومرو،لالہ عبدالغفار شیخ،دادو ضلع کے علاوہ سمیت سندھ بھرکے اضلاع سے چیمبرآف کامرس انڈسٹری کے عہدیداران نے بھرپور شرکت کی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات