ملائشیا اور انڈونیشیا میں ہزاروں مسلمانوں کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 8 دسمبر 2017 17:19

کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) ملائشیا میں ہزاروں مسلمانوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جو کہ دارالحکومت کی مسجد میں جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے بعد امریکی سفارتخانہ کے باہر کیا گیا ۔ اس موقع پر مظاہرین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نعرے بازی کی اور امریکی صدر کے اقدام کو مسلمانوں کے لئے بڑا دھچکہ قرار دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے مسجد اسے لے کر امریکی سفارتخانے تک مارچ کیا۔ پولیس کے مطابق تقریبا 5 ہزار افراد نے احتجی مظاہرہ میں حصہ لیا ۔ مطاہرین کی قیادت ملائشیا کے وزیر کھیل خیری جمال الدین نے کی جنہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرادیا اور کہا کہ امریکی صدر نے بین الاقوامی قانون کی بھی خلاف ورزی کی ہے ۔ دریں اثناء انڈونیشیا ء میں بھی وں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کے خلاف امریکی سفارتخانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ہے ۔