تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا محمد اکرم اعوان کو سپرد خاک کردیا گیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 17:07

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2017ء)تنظیم الاخوان کے سربراہ مولانا محمد اکرم اعوان کو جمعہ کی سہ پہر منارہ میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مرحوم مکمل طور پر صحت مند تھے جمعرات کی شام کو نقاہت کی وجہ سے دم دے گئے مرحوم کی عمر 84سال تھی اور آخری وقت تک بھر پور زندگی گزاری وہ سینکڑوں کتابوں کے منصف ، شاعر ، ادیب اور مذہبی رہنما تھے ۔ نماز جنازہ میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔