ہوا میں نمی،کپا س پرسبز تیلے اور تھر پس کا حملہ کا باعث بن سکتی ہے، زرعی ماہرین

جمعہ 8 دسمبر 2017 16:51

سلانوالی۔8 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ نمی والے موسم میں کپا س پر چست تیلے کا حملہ بڑھنے کا خطر ہ ہوتا ہے،اس لئے کا شت کارو ں کو چاہیے کہ و ہ ہفتہ میں 2با ر پیسٹ سکائو ٹنگ کریں،اگر پیسٹ سکائو ٹنگ کے بعد چست تیلہ ایک بالغ یا بچہ فی پتہ ہو تو محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشور ہ سے شفارش کردہ زہرکا سپرے کریں،ماہرین کے مطابق سفید مکھی کپاس کا رس چوسنے والا انتہائی خطرناک کیڑا ہے جو پتہ مروڑ وائرس کو پھیلا نے کا ذریعہ بنتا ہے،سفید مکھی کے بالغ اور بچے ہر وقت فصل پر موجو د ہوں تو کا شتکار زرعی ماہرین کے مشور ہ سے ایسے زہر کے سپرے کا انتخاب کریں جو ان دونوں کیخلاف موثر ہو،کاشت کار ایک ہی زہر کا سپرے بار بار نہ کریں کیونکہ اس سے کیڑوں کی قوت مدافعت میں اضافہ ہو جاتا ہے،کپاس کے کا شتکار سفید مکھی یا چست تیلہ کے تدار ک کیلئے زرعی ماہرین سے مشورے کرتے رہیں اور بار شوں کے دوران خاص کر کپاس کے کھیتوں کی پیسٹ سکائوٹنگ ہفتہ میں 2بار جاری رکھیں ۔

متعلقہ عنوان :