Live Updates

عمران خان کے جلسے سے مشکوک بیگ برآمد،تلاشی لی توبیگ سکول کے بچے کا نکلا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 16:24

عمران خان کے جلسے سے مشکوک بیگ برآمد،تلاشی لی توبیگ سکول کے بچے کا نکلا
جڑانوالہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسے سے مشکوک بیگ برآمد ہواہے،بیگ کی اطلاع ملتے ہی عوام کی دوڑیں لگ گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جڑانوالہ میں عمران خان کے جلسے سے ایک مشکوک بیگ برآمدہواہے۔جس پرفوری پولیس نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کوطلب کرلیا۔تاہم بم اسکواڈ نے بیگ کی تلاشی لی۔بیگ سے کوئی دھماکاخیزموادبرآمدنہیں ہوا۔

(جاری ہے)

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بیگ کوکلیئرقراردیاتوپتاچلاکہ بیگ کسی سکول کے بچے کاہے۔بیگ کی کلیئرنس پرجلسہ گاہ میں شریک کارکنان نے سکھ کاسانس لیا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے آج فیصل آبادجلسے میں عوام کی کثیرتعداد جمع ہوگئی ہے۔پی ٹی آئی کارکنان قافلوں میں شکل میں جلسہ گاہ میں شرکت کی۔کارکنان نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت کے حق میں بڑے بڑے بینرزاور جھنڈے بھی اٹھارکھے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :