پولینڈ کی وزیراعظم نےاستعفی دے دیا

جمعہ 8 دسمبر 2017 16:42

وارسا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2017ء) پولینڈ کی وزیراعظم بیاٹا شڈلو نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا جو کہ حکمران جماعت کی سیاسی کمیٹی نے بھی منظور کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولینڈ کے ذرائع ابلاغ کے مطابق حکمران جماعت کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی نے نائب وزیراعظم کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ واضح رہے کہ بیاٹا شڈلو نے 2015 ء کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد اقتدار سنبھالا تھا ۔ حکمران جماعت کی ترجمان نے فوری طور پر استعفی کی وجہ بارے نہیں بتایا ۔

متعلقہ عنوان :