Live Updates

دیرآید درست آید سپریم کورٹ نےاورنج لائن ٹرین کی تعمیر کی اجازت دیدی،شہبازشریف

فیصلے پراللہ تعالیٰ کے حضورسربسجود ہوں، تاخیرنہ ہوتی25 دسمبر کوافتتاح کرتے،تاخیرکی مجرم تحریک انصاف ہے،عمران خان اور ان کی ٹیم عوام کوکیڑےمکوڑے سمجھتی ہے،پی ٹی آئی نے چھپ کروارکیا،وزیراعلیٰ پنجاب کی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 8 دسمبر 2017 15:58

دیرآید درست آید سپریم کورٹ نےاورنج لائن ٹرین کی تعمیر کی اجازت دیدی،شہبازشریف
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 دسمبر2017ء) : وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوخوش آئندہ قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ دیر آید درست آید سپریم کورٹ نے آج اورنج لائن میٹروٹرین کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے،فیصلے پر اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں،منصوبے پرکام جاری رہتاتو25 دسمبر کوافتتاح کردیتے،عمران خان نیازی کوغریب عوام کی سہولت کااندازہ ہی نہیں۔

انہوں نے اپنے ویڈیوپیغام میں کہاکہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہوں اور اس مالک کائنات کا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے۔ دیر آید درست آید کہ سپریم کورٹ نے آج اورنج لائن کی تعمیر کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بہت بڑی پاکستان کے عوام کی کامیابی ہے۔22 مہینے کی تاخیر کے بعد ہمیں یہ اجازت ملی ہے۔

(جاری ہے)

اگرمیٹروٹرین منصوبے پرکام جاری رہتاتورواں مہینے 25دسمبر2017ء کوافتتاح کردیتے اورٹرین چل پڑتی۔

انہوں نے کہاکہ اب ہماری کوشش ہو گی کہ اس میں جو بے پناہ تاخیر ہوئی ہے اس کا ازالہ کریں اور شبانہ روزمحنت کر کے جلد سے جلد تعمیر کریں۔ بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نیازی کوغریب عوام کی سہولت کااندازہ ہی نہیں۔لگژری گاڑیوں میں گھومنے والے عوام سے سہولیات چھینناچاہتے ہیں۔فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کومنہ کی کھانی پڑی۔

انہوں نے کہاکہ یہ لوگ کینیڈااور یورپ میں پراپرٹیزخریدتے ہیں۔جہازوں پرسفرکرتے ہیں۔پی ٹی آئی کے وہ لوگ جوچھٹیاں بھی باہرگزارتے ہیں۔کتوں کوبھی ساتھ لیکرجاتے ہیں۔ان کوغریب عوام کاکوئی خیال نہیں جبکہ مڈل کلاس کی ہی پاکستان کوبنانے میں میں کردارہے۔انہوں نے کہاکہ بات الیکشن کی نہیں ہے الیکشن توآتے جاتے رہتے ہیں ۔بات عوام کوسہولیات فراہم کرنے کی ہے۔

خیبرپختونخواہ میں میٹروکی ایک اینٹ بھی نہیں لگاسکے۔آپ جھوٹ بولتے ہیں اور یوٹرن لیتے ہیں۔قوم معاف نہیں کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کی ٹیم غریب عوام کوکیڑے مکوڑے سمجھتی ہے۔میٹروٹرین منصوبے میں تاخیرکی سب سے بڑی مجرم تحریک انصاف ہے۔سپریم کورٹ میں اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کیخلاف پی ٹی آئی کے رہنماء ولیداقبال نے درخواست دائر کی۔پی ٹی آئی نے چھپ کروارکیا۔لیکن حقیقت کھل کرسامنے آگئی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات